بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کا دورہ حیدرآباد اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر قومی صدر نے
عارضی طورپر دورہ ملتوی کیا۔اس دوران بی جے پی کے رکن کونسل رامچندرریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ امیت شاہ کا دورہ صرف ملتوی ہوا ہے، منسوخ نہیں ہوا ہے۔